لوگ اپنی بادشاہت قائم کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں علی امین گنڈاپور
شیئر کریں
پشاور: وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت دی جارہی ہے۔
پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے انفرادی ملاقاتیں ہو رہی ہیں، مذاکراتی کمیٹی کی بانی سے ملاقات میں تاخیر کی وجہ ایاز صادق کی عدم موجود گی ہے۔
علی امین گنڈاپور نے کہا کہ میرے خیال سے ایاز صادق ملک سے باہر تھے، اب آگئے، بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ کابینہ میں ردوبدل سے متعلق فیصلہ میں ہی کروں گا، جس کو بھی ہٹایا جائے گا اس کا فیصلہ میں ہی کروں گا، سوشل میڈیا پر کابینہ اراکین کو ہٹانے سے متعلق خبروں پر کان نہ دھریں۔
علاوہ ازیں علی امین گنڈاپور نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آبادی بڑھ گئی لیکن صوبوں کی تعداد نہیں بڑھائی جارہی ہے، یہاں لوگ اپنی بادشاہت قائم کرنے کے لیے کام کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اللہ کو جواب دینا ہے، یہ سوچ پیدا کرنی ہوگی، ہم نے کشکول کو توڑنا ہے، اپنے پاں پر کھڑا ہونا ہوگا، ہم نے اداروں کو با اختیار کرنا ہے، کے پی پہلا صوبہ ہے جہاں 30 ارب روپے قرضہ اتارنے کے لیے مختص کیے ہیں۔
علی امین گنڈاپور نے کہا کہ اداروں کو اپنے پاں پر کھڑا کرنے کے لیے فنڈز مختص کیے ہیں، آگے بڑھنے کے لیے خوف کے بت کو توڑنا پڑے گا، نرسنگ اور میڈیکل کالج قائم کرنے کا اعلان کرتا ہوں۔