میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ن لیگ ،ایم کیو ایم کے درمیان سیٹ ایڈجسٹمنٹ ،2پر ڈیڈ لاک

ن لیگ ،ایم کیو ایم کے درمیان سیٹ ایڈجسٹمنٹ ،2پر ڈیڈ لاک

ویب ڈیسک
منگل, ۹ جنوری ۲۰۲۴

شیئر کریں

مسلم لیگ(ن)اور ایم کیو ایم کے درمیان آئندہ عام انتخابات میں سیٹ ایڈجسمنٹ سے متعلق معاملات کافی حد تک طے پاگئے ہیںتاہم دو قومی اور دو صوبائی نشستوں پر فیصلہ دونوں جماعتیں مزید مشاورت کے بعد کریں گی اس حوالے سے دونوں جماعتوں کے رہنمائوں کے درمیان پیرکو مسلم لیگ ہائوس میں طویل مذاکرات ہوئے۔ مسلم لیگ(ن)کی جانب سے رانامشہود،نہال ہاشمی، ناصرالدین محمود اور علی اکبر گجر شریک ہوئے جبکہ ایم کیو ایم کی جانب سے امین الحق جاوید حنیف حسان ایڈوکیٹ اجلاس میں شریک ہوئے۔ بعدازاں میدیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے امین الحق نے کہا کہ آج بڑی گرم جوشی سے مذاکرات ہوئے جن میںنواز لیگ کو سپریم کورٹ کے فیصلے پر مبارکباد پیش کی گئی یہ ایک اچھا فیصلہ ہے۔انہوں نے کہا کہ 8 فروری کے انتخابات کے بعد جو پارلیمنٹ وجود میں آئے گی امید ہے کہ نواز شریف وزیر اعظم ہوں گے اورایم کیو ایم وزیر اعظم کے لیے انہیں ووٹ دے گی۔امین الحق نے کہا کہ ہماری کوشش ہوگی کہ سندھ میںہر صورت کرپشن کو ختم کیا جائے ،اس جہدوجہد کو الیکشن اتحاد میں تبدیل کیا جائے۔ن لیگ اور ایم کیو ایم چیزوں کو آگے لیکر بڑھ رہی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں