جنیوا کانفرنس، سیلاب متاثرین کے لیے اربو ں ڈالر امداد کا اعلان
ویب ڈیسک
پیر, ۹ جنوری ۲۰۲۳
شیئر کریں
جنیوا کانفرنس میں سیلاب سے متاثرہ پاکستانی علاقوں میں تعمیر نو اور بحالی کیلئے 8 ارب ڈالر سے زائد امداد دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔پاکستان کی سربراہی میں سوئٹزرلینڈکے شہر جنیوا میں موسمیاتی تباہ کاریوں کے باعث ہونے والے نقصان کے ازالے اور مدد کیلئے کانفرنس کا انعقاد کیا گیا ہے۔کانفرنس میں عالمی اداروں اور ممالک نے پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ 3 کروڑ 30 لاکھ سے زائد افراد کی بحالی کے لیے 8 ارب ڈالر سے زائد امداد دینے کا وعدہ کیا ہے۔وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے ٹوئٹر پر اپنے بیان میں بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی پاکستان کے سیلاب زدگان کی امداد وبحالی کے لیے عالمی سطح پرکوششیں رنگ لے آئی ہیں۔مریم اورنگزیب نے کہاکہ پہلے پلینری سیشن میں پاکستان کے لیے 8 ارب 57 کروڑ ڈالرکے وعدے کیے گئے ہیں۔