میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
حج درخواستیں فروری  کے آخر تک طلب کیے جانے کا امکان

حج درخواستیں فروری کے آخر تک طلب کیے جانے کا امکان

جرات ڈیسک
پیر, ۹ جنوری ۲۰۲۳

شیئر کریں

وفاقی وزیر مذہبی امور مفتی عبدالشکور سعودی عرب کی دعوت پر 4 روزہ عالمی حج کانفرنس میں شرکت کے لیے جدہ پہنچ گئے، حج درخواستیں فروری کے آخر تک طلب کیے جانے کا امکان ہے۔ ترجمان مذہبی امور کے مطابق کانفرنس کے شرکا کو سعودی ویژن 2030 کی روشنی میں جدید حج انتظامات اور سہولیات پر بریفنگ دی جائے گی۔ مفتی عبدالشکور سعودی ہم منصب سمیت کئی اہم شخصیات سے ملاقاتیں اور اداروں کا دورہ کریں گے۔ مفتی عبدالشکور نے گزشتہ روز بس ٹرانسپورٹ کمپنی نقابہ سیارات کے چیئرمین اسامہ سمکری سے ملاقات کی۔ منی ، مزدلفہ، عرفات میں حجاج کو بہتر سفری سہولیات کی فراہمی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ امسال حج درخواست گزاروں کیلئے پاکستان میں بینک اکاؤنٹ ہونا لازمی ہو گا۔ حج 2023 کے درخواست گزاروں کیلئے پاکستانی مشین ریڈایبل پاسپورٹ کی میعاد 26 دسمبر، 2023 ہو گی۔ کابینہ کی منظوری کے بعد وفاقی وزیر مذہبی امور حتمی حج پالیسی 2023 کا اعلان کرینگے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں