میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
عمران خان کو چیئرمین پی ٹی آئی کے عہدے سے ہٹانے کی درخواست غیر موثر قرار

عمران خان کو چیئرمین پی ٹی آئی کے عہدے سے ہٹانے کی درخواست غیر موثر قرار

جرات ڈیسک
پیر, ۹ جنوری ۲۰۲۳

شیئر کریں

لاہور ہائی کورٹ کے فل بینچ کی جانب سے عمران خان کو چیئرمین پی ٹی آئی کے عہدے سے ہٹانے کی درخواست غیر موثر قرار دے دی گئی۔ پیرکو چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ امیر بھٹی کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے درخواست کی سماعت کی۔ سماعت کے دوران ایڈووکیٹ آفاق احمد عدالت میں پیش ہوئے جنہوں نے موقف اختیار کیا کہ الیکشن کمیشن عمران خان کو چیئرمین کے عہدے سے نااہل نہیں کر رہا۔ چیف جسٹس امیر بھٹی نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی کارروائی کے بعد آپ کی درخواست تو بظاہر غیر موثر ہو گئی ہے، الیکشن کمیشن کے نوٹس کے بعد تو آپ کا مسئلہ حل ہو گیا ہے۔ آفاق احمد ایڈووکیٹ نے کہا کہ میری درخواست ابھی غیر موثر نہیں ہوئی، میرے دلائل اظہر صدیق والی درخواست کے بعد سن لیں۔ چیف جسٹس امیر بھٹی نے کہا کہ اظہر صدیق اب تو عمران خان خود درخواست گزار بن چکے، حلقے کے ووٹر کی درخواست بھی بظاہر غیر موثر ہے۔ اظہر صدیق نے کہا کہ تسلیم کرتا ہوں کہ عمران خان کی درخواست سنگل بینچ میں چل رہی ہے۔ عمران خان کی ممنوعہ فنڈنگ میں نااہلی کے خلاف حلقے کے ووٹر نے درخواست واپس لے لی۔ عدالتِ عالیہ نے درخواست غیر موثر ہونے کی بنیاد پر نمٹا دی۔ لاہور ہائی کورٹ کے فل بینچ نے این اے 95 کے ووٹر کی درخواست واپس لینے کی بنیاد پر خارج کر دی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں