میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کوئٹہ دھرنے میں بیرونی مداخلت کا انکشاف

کوئٹہ دھرنے میں بیرونی مداخلت کا انکشاف

ویب ڈیسک
هفته, ۹ جنوری ۲۰۲۱

شیئر کریں

کوئٹہ دھرنا اور مظاہرین کے مطالبات میں بیرونی مداخلت کا انکشاف سامنے آیا ، ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے سربراہ نے کہا ہے کہ حکومت سے کئے جانیوالے مطالبات شہدا کے لواحقین کی خواہش نہیں۔تفصیلات کے مطابق ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے سربراہ عبدالخالق ہزارہ نے انکشاف کیا ہے کہ کوئٹہ دھرنے میں بیرونی مداخلت ہورہی ہے ، حکومت سے کئے جانیوالے مطالبات شہدا کے لواحقین کی خواہش نہیں، لواحقین اور دھرنا مظاہرین کے مطالبات الگ الگ ہیں۔عبدالخالق ہزارہ کا کہنا تھا کہ مچھ واقعے کو الگ رنگ دینے کی کوشش کی جارہی ہے، دھرنا انتظامیہ کے کچھ مطالبات آئین سے ٹکراؤ کیلئے ہیں ، لواحقین کے مطالبات درست اور دھرنا انتظامیہ کے مطالبات غلط ہیں۔ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے سربراہ نے بتایا کہ سانحے کے اگلے روز ہی لواحقین نے تدفین کا فیصلہ کرلیاتھا ، کچھ لوگوں نے یہ مشورہ دیا کہ ہمیں دھرنا دینا چاہئے۔ان کا کہنا تھا کہ کچھ عناصر مچھ واقعے کے شہدا کے لواحقین کو استعمال کررہے ہیں، دھرنے کے ذریعے مذہبی شدت پسندی کو فروغ دیا جارہا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں