میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سینیٹ انتخابات سے قبل پی ٹی آئی میں اختلافات شدت اختیار کرگئے

سینیٹ انتخابات سے قبل پی ٹی آئی میں اختلافات شدت اختیار کرگئے

ویب ڈیسک
هفته, ۹ جنوری ۲۰۲۱

شیئر کریں

(رپورٹ: شعیب مختار) سینیٹ انتخابات سے قبل پاکستان تحریک انصاف میں اختلافات شدت اختیار کرگئے حلیم عادل شیخ سندھ کے اپو زیشن لیڈر کی چھٹی کروانے میں کامیاب ہو گئے وزیر اعظم کی ہدایت پر فردوس شمیم نقوی کی جانب سے قیادت کو استعفیٰ پیش کر دیا گیا حلیم عادل شیخ کو سندھ کا نیاقائد حزب اختلاف بنائے جانے کا امکان تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی مرکزی قیادت اور صوبائی پارلیمانی پارٹی کے کئی اراکین سندھ اسمبلی اپوزیشن لیڈر کی کارکردگی سے سخت نالاں تھے اس ضمن میں حلیم عادل شیخ اور فردوس شمیم نقوی کے درمیان متعدد مرتبہ اختلافات بھی کھل کر سامنے آ ئے ہیں۔ تین ماہ قبل فردوس شمیم نقوی کی جانب سے کراچی میں گیس بحران سے متعلق وزیر اعظم کیخلاف دیے گئے بیان پر بھی انہیں پارٹی کے متعدد رہنماؤں کی جانب سے شدید مخالفت کا سامنا تھا اس سلسلے میں ان سے پارٹی کی مرکزی قیادت کی جانب سے استعفیٰ بھی طلب کیا گیا تھا بعد ازاں ان کی جانب سے دیے گئے بیان پر معذر ت سامنے آ نے پر ان کا استعفیٰ قبول نہیں کیا گیا تھاتمام تر واقعے کے بعد صوبائی پارلیمانی پارٹی کے متعدد اراکین ان کیخلاف مرکزی قیادت کو گمراہ کرنے میں مصروف تھے تاہم گذشتہ روز گورنر سندھ عمران اسماعیل کی جانب سے فردوس شمیم نقوی کو وزیر اعظم عمران خان کا خصوصی پیغام دیا گیا ہے جس کے تحت ان کی جانب سے اپنا استعفیٰ بطور واٹس پارٹی کے چیئر مین کو بھیج دیا گیا ہے. فردوس شمیم نقوی صوبائی پارلیمانی پارٹی سے گروپ بندی کے خاتمے اور سندھ حکومت کو ٹف ٹائم دینے میں مکمل طور پر ناکام ہو گئے تھے جس کے تحت سینیٹ انتخابات سے قبل ان سے استعفیٰ طلب کرنے کو ضروری قرار دیا گیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں