سندھ حکومت کاسرکاری ملازمین کو یوٹیلیٹی الائونس دینے کا فیصلہ
ویب ڈیسک
هفته, ۹ جنوری ۲۰۲۱
شیئر کریں
سندھ حکومت نے سرکاری ملازمین کو یوٹیلیٹی الائونس دینے کا فیصلہ کیاہے۔ذرائع کے مطابق سندھ حکومت کے سرکاری ملازمین کو وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے یوٹیلیٹی الائونس دینے کی منظوری دے دی ہے۔وزیراعلی سندھ کی ہدایت پر چیف سیکرٹری سندھ کو وزیر اعلی سیکرٹریٹ سے تحریری حکم نامہ بھیج دیا گیاہے۔ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما و رکن اسمبلی میر نادرخان مگسی نے وزیراعلیٰ سندھ کو سرکاری ملازمین کو یوٹیلیٹی الائونس دینے کی سفارش کی تھی۔وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہاہے کہ سرکاری ملازمین کو یوٹیلیٹی الائونس رولز 7کے تحت دیا جائے۔