خواجہ آصف کا ملازم بے نام کمپنی کا 50 فیصد مالک نکلا
شیئر کریں
قومی احتساب بیورو(نیب) نے مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما خواجہ آصف کے بے نامی دار ملازم طارق میر کو ڈھونڈ لینے کا انکشاف کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق احتساب بیورو کے ذرایع کا کہنا ہے کہ خواجہ آصف نے اپنے ملازم طارق میر کو اپنی کمپنی کا 50فیصد کا مالک بنا رکھا ہے، نیب نے اسے اب ڈھونڈ لیا ہے، خواجہ آصف نے اپنے ملازم طارق میر کے نام پر2009میں کمپنی رجسٹرڈ کروائی، کمپنی کے بقیہ50فیصدشیئرز مسرت خواجہ کے نام پر ہیں۔نیب ذرائع نے بتایا ہے کہ ایم ایس طارق میر کے اکاؤنٹ میں9 سال میں کروڑوں روپے جمع ہوئے۔اس حوالے سے ذرایع نے یہ بھی کہا کہ 2009سے2018تک کمپنی میں50کروڑ70لاکھ جمع ہوئے، یہ فرم لوکل مارکیٹ سے چاول خرید کر بیرون ممالک ایکسپورٹ کرتی تھی۔ذرایع کے مطابق خواجہ آصف کے ملازم طارق میر کو ان کے روبروبٹھا کر تفتیش کی جائے گی، خواجہ آصف سے پوچھا جائے گا کہ اتنی بھاری رقوم کس نے اور کیوں جمع کروائیں، عدم تعاون کی صورت میں طارق میر کو گرفتار بھی کیا جاسکتا ہے، اس حوالے سے ا?گے مزید اہم پیش رفت کا امکان ہے۔