میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
وفاقی حکومت نے مزید4کھرب قرض لے لیا

وفاقی حکومت نے مزید4کھرب قرض لے لیا

منتظم
منگل, ۹ جنوری ۲۰۱۸

شیئر کریں

کراچی(کامرس رپورٹ)وفاقی حکومت نے بجٹ خسارے کو پورا کرنے کے لیے 401 ارب روپے کا قرضہ حاصل کرلیاہے۔ اسٹیٹ بینک سے 287 ارب روپے اور کمرشل بینکوں سے 114 ارب روپے کا خالص قرضہ لیا گیا۔اسٹیٹ بینک کی دستاویز کے مطابق بجٹ خسارے کے لیے یکم جولائی تا 22 دسمبر تک بینکنگ سیکٹر سے 401 ارب روپے کا خالص قرضہ لیا گیا۔ اس میں سے وفاقی و صوبائی حکومتوں نے اسٹیٹ بینک سے 287 ارب روپے اور کمرشل بینکوں سے 114 ارب روپے کا خالص قرضہ لیا۔ دستاویز کے مطابق وفاقی حکومت نے اسٹیٹ بینک سے 287 ارب کا خالص قرضہ لیا، جبکہ صوبوں سے 170 ارب روپے کا قرضہ واپس کیا۔کمرشل بینکوں سے وفاقی حکومت نے 117 ارب روپے کا نیا قرضہ لیا، جبکہ صوبوں نے 3 ارب روپے کا قرضہ واپس کیا۔ دستاویز کے مطابق بینکنگ سیکٹر سے 139 ارب روپے کا خالص قرضہ ملا، جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں نجی شعبہ کو 123 ارب روپے کا خالص قرضہ ملا تھا، دستاویز کے مطابق نقصان میں چلنے والے سرکاری اداروں کو 39 ارب روپے کا خالص قرضہ دیا گیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں