میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پیپلزبس کے 40اسٹاپس 2 ماہ میں بنیں گے

پیپلزبس کے 40اسٹاپس 2 ماہ میں بنیں گے

ویب ڈیسک
اتوار, ۸ دسمبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

حکومت سندھ نے پیپلز بس سروس کے 40اسٹاپس کی تعمیر دو ماہ کے اندر مکمل کرنے کا فیصلہ کرلیا جبکہ محکمہ ٹرانسپورٹ کی جانب سے سندھ بھر میں گاڑیوں کی فٹنس چیکنگ لازمی کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا شرجیل میمن نے کہا کہ پیپلز بس سروس کے سو اسٹاپس کی تعمیر مکمل ہو چکی ہے ، باقی اسٹاپس کا کام بھی جلدمکمل کیا جائے ، شرجیل انعام میمن نے دو ماہ کے اندر جنوری دو ہزار پچیس تک باقی ماندہ چالیس بس اسٹاپس پر بھی کام مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سندھ ٹرانسپورٹ کے نظام کو دنیا سے ہم آہنگ اور جدید بنانے کی خواہاں ہے ، پیپلز بس سروس کے جدید ترین بس اسٹاپ جدید، موثر، اور پائیدار نقل و حرکت کیلئے بہت اہمیت کے حامل ہیں،جدید بس اسٹاپس مسافروں کے لئے بیٹھنے کی بہترین جگہ اور موسم سے تحفظ فراہم کریں گے ،اجلاس میں آگاہی دی گئی کہ باقی بچ جانے والے اسٹاپس میں سے دو پر کام مکمل ہو چکا ہے ، دیگر پر بھی جلد از جلد کام مکمل کر لیا جائے گا،انہوں نے کہا کہ گاڑیوں کی فٹنس کو یقینی بنانا روڈ سیفٹی اور ماحولیاتی تحفظ کا ایک سنگ بنیاد ہے ،باقاعدگی سے فٹنس چیکنگ حادثات کو ٹالنے اور نقصان دہ اخراج کو روکنے کے لئے اہم ہے فٹنس چیکنگ کاربن فوٹ پرنٹ میں کمی اور عوام کے تحفظ کو یقینی بناتی ہے ،گاڑیوں کے فٹنس چیکنگ یقینی بنانے کے سیکریٹری ٹرانسپورٹ کو ضروری اور سخت اقدامات کرنے کی بھی ہدایت کردی شرجیل میمن نے کہا کہ حادثات کی روک تھام اور ماحولیات کے تحفظ کے لئے گاڑیوں کی فٹنس چیکنگ ناگزیر ہے ، گاڑیوں کی رجسٹریشن اور رجسٹریشن کے منتقلی اور ٹیکس ادائگی کے وقت بھی گاڑیوں کی فٹنس کا موثر نظام لایا جائے ،ہر ایک سال کے اندر گاڑیوں کی لازمی فٹنس چیکنگ کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات کئے جائیں فٹنس قوانین پر عمل نہ کرنے والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں