عرشی مال میں آتشزدگی، 72 فلیٹوں کے مکین بے گھر
ویب ڈیسک
جمعه, ۸ دسمبر ۲۰۲۳
شیئر کریں
عرشی شاپنگ مال میں آگ لگنے سے 72فلیٹوں کے مکین بے گھر ہوگئے۔ سندھ حکومت کی متاثرین کو عارضی رہائش اور کھانے پینے کی سہولت دینے کی پیشکش کردی۔ متاثرین کوگھروں سے ضروری سامان نکالنے کی اجازت دی گئی۔ عمارت مرمت کے بعد رہائش کے قابل ہوسکے گی۔۔ وزیراعلیٰ سندھ نے متاثرہ مقام کا دورہ کیا۔ متاثرین سے ملاقات کی۔ ہر ممکن مدد فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ۔ المناک سانحے میں پانچ افراد جاں بحق۔۔ کئی گاڑیاں اور موٹرسائیکل ڈھانچہ بن گئیں۔۔چیف فائر افسر نے دعوی کیا کہ شعلے چوتھے فلور تک پہنچنے کے بعد آگ کی اطلاع دی گئی۔ بلڈنگ میں فائر فائٹنگ کا سامان تھا اور نہ ہی ہنگامی اخراج کاراستہ۔تیزی سے آگ پکڑنے والا سامان نقصان کی وجہ بنا ۔