میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ارشد شریف قتل، ملزمان کی پاکستان منتقلی زیر غور ہے، سپریم کورٹ میں رپورٹ پیش

ارشد شریف قتل، ملزمان کی پاکستان منتقلی زیر غور ہے، سپریم کورٹ میں رپورٹ پیش

جرات ڈیسک
جمعرات, ۸ دسمبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

وزارت خارجہ نے صحافی ارشد شریف قتل کیس کے حوالے سے تحریری رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش کر دی، جس میں کہا گیا ہے کہ قتل کیس کے ملزمان کی پاکستان منتقلی پر غور کیا جا رہا ہے۔ تحریری رپورٹ میں کہا گیا کہ کینیا اور متحدہ عرب امارات میں خصوصی نمائندہ بھیجنے پر غور کیا جا رہا ہے، جو مقامی حکام کے ساتھ ارشد شریف قتل کی تحقیقات کا معاملہ اٹھائے گا۔ وزارت خارجہ نے اپنے جواب میں کہا ہے کہ وزیراعظم پاکستان نے بھی کینیا کے صدر سے ٹیلیفونک رابطہ کر کے تفتیش میں معاونت کی درخواست کی۔ کینیا کی اتھارٹیز کے ساتھ روابط کے جلد مثبت نتائج سامنے آئیں گے۔ پاکستان میں کینیا ہائی کمیشن نے یقین دہانی کرائی ہے کہ شواہد جمع کرنے اور تفتیش کا عمل جاری ہے۔ کینیا ہائی کمیشن جلد حتمی نتائج پاکستان کے ساتھ شیئر کرے گا۔وزارت خارجہ کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کینیا اور متحدہ عرب امارات کے ساتھ دوستانہ تعلقات کو فروغ دینا چاہتے ہیں، پاکستان اور کینیا کے وزرائے خارجہ کے درمیان ٹیلیفونک رابطے پر بھی غور جاری ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسپیشل جے آئی ٹی کے ساتھ ہر قسم کا تعاون کیا جائے گا، اور دفترخارجہ کا تعاون صرف باہمی قانونی معاونت اور ملزمان کی حوالگی درخواستوں تک محدود نہیں ہوگا۔ رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ تحقیقات جلد مکمل کرنے کیلئے کینیا اور یو اے ای کے متعلقہ حکام سے رابطے میں ہیں، کینیا کے سفیر نے یقین دہانی کرائی ہے کہ تحقیقات جلد مکمل کرکے رپورٹ فراہم کی جائے گی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں