میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ذیشان سلیم ذکی کا کوہستان کی زمینوں پر قبضوں کا سلسلہ جاری

ذیشان سلیم ذکی کا کوہستان کی زمینوں پر قبضوں کا سلسلہ جاری

ویب ڈیسک
جمعرات, ۸ دسمبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

(جرأت رپورٹ) صائمہ بلڈرز اینڈ ڈیولپرز کے مالک ذیشان سلیم ذکی کا ریونیو افسران سے مل کر کوہستان میں سرکاری و نجی زمینوں پر قبضوں کا سلسلہ جاری ہے ، مقامی رہائشیوں کے مطابق صائمہ بلڈرز اینڈ ڈیولپرز نے مڈ ٹاؤن منصوبے کیلئے پوری علاقے کو نوگو ایریا بنا دیا ہے ، پانی کے قدرتی راستوں اور چراگاہوں پر بھی یا تو قبضہ کر لیا گیا ہے یا انہیں بند کردیا گیا ہے جس کے باعث مقامی لوگوں کا ذریعہ معاش ختم ہو کر رہ گیا ہے ، مقامی رہائشیوں کے مطابق ایک سو سے زائد ایکڑ پر مشتمل ٹکمکاں پہاڑ پر بھی قبضہ کرنے کی منصوبہ بندی کی جا چکی ہے اور مقامی بروکرز اور صائمہ بلڈرز کے لوگوں نے مذکورہ پہاڑ کا سروے بھی کر لیا ہے ، ذرائع کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر تھانہ بولا خان اقبال ،مختیارکار ممتاز ٹالپر اور پٹواری فیروز ڈاوچ پر مشتمل گٹھ جوڑ نے صائمہ بلڈرز اینڈ ڈیولپرز کے مڈ ٹاؤن منصوبے کیلئے زمینوں کے کھاتے تبدیل کرنے کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے اور مقامی بروکرز سے مل کر بڑے پیمانے پر جعلسازی کی جا رہی ہے ، ذرائع کے مطابق مذکورہ گٹھ جوڑ کو ڈپٹی کمشنر جامشورو ریٹائرڈ کیپٹن فرید کا مکمل آشیرباد حاصل ہے ، مقامی رہائشیوں کے مطابق قبرستانون پر قبضے کیے جا رہے ہیں، مڈ ٹاؤن گیٹ سے ملحقہ بچوں کے قبرستان کے آگے گڑھا کھود کر آمدورفت بند کردی گئی جبکہ قبرستان خمیسو شاہ کی بیچ دیوار نکال کر مڈ ٹاؤن منصوبے کی دیوار تعمیر کی جا رہی ہے ، مقامی رہائشیوں کے مطابق انہیں مسلسل ہراساں کیا جا رہا ہے، پولیس اور ریونیو صائمہ بلڈرز اینڈ ڈیولپرز کیلئے انہیں ہراساں کر رہے ہیں، جھوٹے کیسز دائر کرنے کی بھی دھمکیاں دی جا رہی ہیں،

واضح رہے کہ کہ صائمہ بلڈرز اینڈ ڈیولپرز نے ایم نائن موٹروے پر سری انٹر چینج کے ساتھ مڈ ٹاؤن منصوبے کا آغاز کیا تھا جس میں بڑے پیمانے پر جعلسازی کرکے سرکاری و نجی زمین شامل کرنے کے انکشافات سامنے آئے تھے ،تاہم سندھ حکومت سمیت کوئی بھی ادارہ صائمہ بلڈرز اینڈ ڈیولپرز کے مالک ذیشان سلیم ذکی کے خلاف کارروائی کرنے سے گریزاں ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں