کورونا کے باوجود چین کو ایک ماہ میں75.4ارب ڈالر کا تجارتی فائدہ
شیئر کریں
کورونا وائرس کی وبا کے باعث عالمی معیشت شدید خسارے میں ہے لیکن چین کو ریکارڈ فائدہ ہو رہا ہے ۔ چین کو گزشتہ ماہ بیرونی تجارت میں 75 ارب ڈالر سے زائد کا فائدہ ہوا اور اس نے اپنا عشروں پرانا ریکارڈ توڑ دیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق چین، جو دنیا کے دوسری سب سے بڑی معیشت ہے ، ملکی سطح پر کورونا کی وبا کے خاتمے کے بعد اس سال موسم گرما میں اپنی برآمدات میں دوبارہ اضافہ کرنے میں کامیاب رہا۔ گزشتہ ماہ یعنی نومبر میں تو چینی برآمدات اتنی زیادہ رہیں کہ بیجنگ کو بیرونی تجارت میں ہونے والے ماہانہ فائدے کا تقریبا چار عشرے پرانا ریکارڈ ٹوٹ گیا۔اس لیے کہ ایسے پی پی ای حفاظتی ماسک دنیا بھر میں آج بھی ہر روز کروڑوں کی تعداد میں استعمال ہوتے ہیں اور لاک ڈائون کے دوران اپنے گھروں میں رہنے والے صارفین جب اپنی تفریح کے لیے کچھ خریدتے ہیں، تو اس کا بہت بڑا حصہ الیکٹرانک مصنوعات ہی ہوتی ہیں۔چین کے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ ماہ ملکی برآمدات کی مالیت میں نومبر 2019 کے مقابلے میں 21 فیصد سے زائد کا اضافہ ہوا۔ یہ گزشتہ تین سال کے دوران چینی برآمدات میں اضافے کی سب سے اونچی ماہانہ شرح تھی۔اس دوران دیگر ممالک سے چین میں درآمد کی گئی مصنوعات کی مالیت میں بھی 4.5 فیصد کا اضافہ تو ہوا، لیکن متاثر کن شرح چین کی بیرونی دنیا سے تجارت میں وہ اضافہ تھا، جس کی شرح تقریبا 14 فیصد رہی۔حیران کن بات یہ بھی رہی کہ پچھلے ماہ چین کو بیرونی تجارت میں اتنا زیادہ فائدہ ہوا کہ اس نے اپنا 39 سالہ ریکارڈ توڑ دیا۔ نومبر 2020 میں اس تجارتی فائدے کی مالیت 75.4 بلین ڈالر رہی۔ اس سے قبل چین کو آخری مرتبہ ماہانہ بنیادوں پر ریکارڈ تجارتی فائدہ 1981 میں ہوا تھا، جس کی مالیت 62.2 بلین ڈالر رہی تھی۔