میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پاکستان ترقی کے لئے علاقائی تعاون کی طاقت پر یقین رکھتا ہے ،عمران خان

پاکستان ترقی کے لئے علاقائی تعاون کی طاقت پر یقین رکھتا ہے ،عمران خان

ویب ڈیسک
اتوار, ۸ دسمبر ۲۰۱۹

شیئر کریں

وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان انفرادی، قومی اور خطے کی ترقی کے لئے علاقائی تعاون کی طاقت پر یقین رکھتا ہے ۔35ویں سارک چارٹر ڈے کی مناسبت سے اپنے پیغام میں وزیر اعظم نے کہا کہ سارک ممالک کے دوراندیش رہنمائوں نے جنوبی ایشیا کی ترقی اور خوشحالی کے لیے سارک چارٹر مرتب کیا۔ آج کا دن ہماری توجہ غربت، جہالت، بیماری اور پسماندگی کے خاتمے کی طرف دلاتا ہے ۔عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان سارک پراسس کو کامیاب بنانے کے لئے پرعزم ہے ، توقع ہے کہ سارک پراسس میں حائل رکاوٹیں دور کر دی جائیں گی۔ پاکستان انفرادی ، قومی اور خطے کی ترقی کے لئے علاقائی تعاون کی طاقت پر یقین رکھتا ہے ، برابری اور باہمی عزت کے اصول پر کاربند رہتے ہوئے موثرعلاقائی تعاون کے حصول کو ممکن بنایا جا سکتا ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں