میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ہماری حدود میں‌آئے تو امریکی ڈرون طیارے مار گرائینگے،ایئر چیف مارشل سہیل امان

ہماری حدود میں‌آئے تو امریکی ڈرون طیارے مار گرائینگے،ایئر چیف مارشل سہیل امان

منتظم
جمعه, ۸ دسمبر ۲۰۱۷

شیئر کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاک فضائیہ کے سربراہ ایئرچیف مارشل سہیل امان کا کہنا ہے کہ امریکی ڈرون طیاروں کی خلاف ورزی پر بتادیا ہے کہ ملکی حدود میں آئے تو مارگرائیں گے۔ اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سربراہ پاک فضائیہ ائیرچیف مارشل سہیل امان کا کہنا تھا کہ کامرہ ایئربیس پر حملہ ایئرفورس کی تاریخ کا سب بڑا حملہ اور افسوسناک ترین سانحہ تھا، ہم نے اس سانحے میں بڑا نقصان اٹھایا، مگر ہمت نہیں ہاری، ہم نے ہمت اور حوصلے کے ساتھ شدت پسندی کے خلاف کوششیں جاری رکھیں اور پاک فضائیہ کو پہلے سے زیادہ مضبوط بنادیا۔ جو امن درجنوں ممالک نہیں لاسکے ہم لے کر آئے اور اس کا اعتراف بھارتی عسکری حکام نے بھی کیا۔ایئرچیف مارشل کا کہنا تھا کہ کامرہ بیس حملے میں دہشت گردوں نے ایک ساب ایئرکرافٹ طیارہ مکمل تباہ جبکہ دوسرے کو جزوی نقصان پہنچایا، ان طیاروں کو بنانے کے لیے عالمی ادارے نے 287 ملین ڈالرز مانگے، لیکن وہی طیارے ہمارے نوجوانوں، انجینئر اور سائنس دانوں نے صرف 25 ملین ڈالرز میں ہی دوبارہ پرواز کے لیے تیار کرلیے اور پاکستان ساب جہازوں کی 5ویں سرٹیفکیشن ایجنسی بن گیا ہے، کامرہ ایئربیس حملے کے بعد ہم نے ناصرف ایئرفورس کو ہرلحاظ سے مضبوط کیا، بلکہ پاکستان کو ہر لحاظ سے خود کفیل کرنے کا عزم کرلیا، اب ہم خود جنگی جہاز بنائیں گے اور ایئرٹیکنالوجی کی بھیک بھی نہیں مانگنی پڑے گی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں