محکمہ تعلیم کراچی ، معطل ڈائریکٹر تعلیم نے انچارج ہیڈ ماسٹر کو معطل کردیا
شیئر کریں
محکمہ تعلیم کراچی میں عجب دور کی غضب داستان ,نگراں وزیر اعلی سندھ کے احکامات نظرانداز,معطل ڈائریکٹر تعلیم کراچی نے انچارج ہیڈ ماسٹر کو معطل کردیا ڈائریکٹر تعلیم معطل ھونے کے باوجود اپنے دفتر میں سرگرم معاملات طے کرنے میں مصروف عمل تفصیلات کے مطابق نگراں وزیر اعلی سندہ جسٹس ( ر ) مقبول باقر نے یکم نومبر کو ضلع ملیر میں واقع این اے عباسی گورنمنٹ بوائز سیکنڈری اسکول لانڈھی کا دورہ کیا تھا اس موقع پر نگراں وزیر اعلی سندھ نے اسکول میں ناقص انتظامات اساتذہ کی غیر حاضری چالیس فیصد طلبہ کی عدم موجودگی سائنسی لیب میں عدم سہولیات گندے واش روم پر سخت برھمی کا اظہار کرتے ہوئے عدم دلچسپی پر ڈائریکٹر تعلیم کراچی یار محمد بالادی سمیت ہیڈماسٹر مظہر ٹاون افسر اقبال چنا سمیت متعدد افسران کو معطل کردیا تھا تاہم ڈائریکٹر اسکول یار محمد بلادی نے وزیر اعلی کے احکامات کو نہ صرف نظرانداز کردیا بلکہ اپنے دفتر میں باقاعدگی سے براجمان ہیں اور تمام معاملات انجام دے رہے ہیں یارمحمدبالادی نے خلاف ورزی کی روش کو برقرار رکھتے ہوئے پیر کے روز اپنے سرکاری عہدے کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے بلال اسکول کے انچارج ھیڈ ماسٹر عیسی میمن کو معطل کردیا جس کا نوٹیفیکیشن نمبر 9722-30 ھے یعنی معطل افسر نے دوسرے انچارج ہیڈ ماسٹر کو معطل کردیا