میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
اسرائیلی حملوں سے غزہ بچوں کا قبرستان بن رہا ہے، سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس

اسرائیلی حملوں سے غزہ بچوں کا قبرستان بن رہا ہے، سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس

ویب ڈیسک
بدھ, ۸ نومبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتیریس نے کہا ہے کہ اسرائیل کے حملوں سے غزہ بچوں کا قبرستان بنتا جا رہا ہے۔سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ اسرائیل مسلسل بمباری میں پناہ گزینوں کے کیمپ ، اسپتال، مساجد، گرجا گھر اور اقوام متحدہ کی پناہ گاہوں کو نشانہ بنا رہا ہے۔ اسرائیلی حملوں میں کوئی بھی محفوظ نہیں۔انتونیو گوتیریس نے مزید کہا کہ اسرائیل کے حملوں سے غزہ بچوں کا قبرستان بنتا جا رہا ہے۔اسرائیل اور حماس انسانی بنیادوں پر فوری جنگ بندی کے لیے اقدامات کریں۔انہوں نے کہا کہ بدترین انسانی بحران جنم لے رہا ہے جسے روکنے کے لیے جنگ بندی کی ضرورت ہے اور ہر گزرتے لمحے کے ساتھ جنگ بندی زیادہ ضروری ہوتی جا رہی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں