میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ن لیگ کا سندھ میں پی پی مخالف اتحاد، زرداری کا اندورن سندھ ڈیرہ

ن لیگ کا سندھ میں پی پی مخالف اتحاد، زرداری کا اندورن سندھ ڈیرہ

ویب ڈیسک
بدھ, ۸ نومبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

ن لیگ کا سندھ میں پیپلزپارٹی مخالف اتحاد، زرداری نے اندورن سندھ میں ڈیرہ ڈال دیا، گھوٹکی میں مہر ہاؤس آمد، مقامی رہنماؤں سے ملاقات، کارکنان سے خطاب، پیپلزپارٹی میں اندرونی بغاوت کا بھی خطرہ، تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ نواز کی جانب سے سندھ میں پیپلزپارٹی مخالف اتحاد کی تیاریوں کے بعد پیپلز پارٹی کے کو چیئرمین آصف علی زرداری نے اندرون سندھ میں ڈیرہ ڈال دیا ہے، آصف زرداری نے اپنی آبائی شہر نوابشاہ میں کئے دن گزارنے پارٹی رہنماؤں و کارکنان سے ملاقات کے بعد گھوٹکی میں پہنچے جہاں مہر ہاؤس پر کارکنان و رہنماؤں سے ملاقات کی اور جلسے سے خطاب کیا، گھوٹکی میں پیپلزپارٹی کے تین سے چار گروپ موجود ہیں جہاں ٹکٹس کے مامرے پر پیپلزپارٹی کو مشکلات کا سامنا کر پڑ سکتا ہے، ذرائع کے مطابق آصف زرداری گھوٹکی کے بعد سکھر سمیت اندرون سندھ کے دیگر شہروں کا دورہ بھی کرینگے، ذرائع کے مطابق آنے والے عام انتخابات میں پیپلزپارٹی کو ٹکٹس کے مامرے پر اندرونی بغاوت سمیت نواز لیگ کی چھتری تلے بننے والے اتحاد سے سخت خطرات ہیں، ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے بھی بعض رہنما نواز لیگ کے چھتری تلے بننے والے اتحاد میں شمولیت کرینگے، پیپلزپارٹی کو عام انتخابات میں گھوٹکی، سانگھڑ، سکھر، مٹیاری، بدین، عمرکوٹ،خیرپور ،دادو سمیت دیگر اضلاع میں ٹف ٹائم ملنے کے امکانات ہیں، ذرائع کے مطابق گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے رہنما جلد پورے سندھ میں دورے کرینگے اور دورے کے دوران پیپلزپارٹی سے ناراض رہنماؤں کی پیپلزپارٹی مخالف اتحاد میں شمولیت کے امکانات موجود ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں