میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سرکاری ٹی وی کی جانب سے ہرجانے کے نوٹس پر شعیب اخترکا عدالت جانیکا اعلان

سرکاری ٹی وی کی جانب سے ہرجانے کے نوٹس پر شعیب اخترکا عدالت جانیکا اعلان

ویب ڈیسک
پیر, ۸ نومبر ۲۰۲۱

شیئر کریں

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر کا سرکاری ٹی وی کی جانب سے ہرجانے کے نوٹس کے خلاف عدالت جانے کااعلان کیا ہے۔ ایک انٹرویومیں شعیب اخترنے کہا کہ سرکاری ٹی وی نے سینیٹ کی اسٹینڈنگ کمیٹی کی تحقیقاتی رپورٹ آئے بغیر نوٹس بھیج دیا۔شعیب اختر نے کہا کجہ اپنے وکیل کے ذریعے نعمان نیاز اور سرکاری ٹی وی کے ایم ڈی کیخلاف ہائی کورٹ جاؤں گا۔خیال رہے کہ سرکاری ٹی وی چینل نے نوٹس میں راولپنڈی ایکسپریس سے مجموعی طور پر 10 کروڑ 33 لاکھ روپے کا ہرجانہ طلب کیا ہے، نوٹس کے مطابق شعیب اختر نے بتائے بغیر دبئی جا کر بھارتی کرکٹر کے ساتھ شو کیا جس سے سرکاری ٹی وی کو نقصان ہوا۔نوٹس میں کہا گیا کہ ورلڈکپ کے دوران آپ غیر حاضر رہے ، نوٹس پیریڈ کے بغیر استعفیٰ دینے پر 3 ماہ کی تنخواہ 33 لاکھ روپے ادائیگی کا بھی شعیب اختر سے مطالبہ کیا گیا ہے، اس کے علاوہ 100ملین روپیکی ادائیگی کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے۔خیال رہے کہ 26 اکتوبر کو سرکاری ٹی وی پر لائیو شو کے دوران پروگرام کے میزبان ڈاکٹر نعمان نیاز نے ویوین رچرڈز اور ڈیوڈ گاور سمیت دیگر مہمانوں کے سامنے شعیب اختر سے شو چھوڑ کر جانے کا کہا تھا۔شعیب اختر نے معاملے کو رفع دفع کرنیکی کوشش کی لیکن جب بات نہ بنی تو شعیب اختر ناصرف شو چھوڑ کر چلے گئے بلکہ انہوں نے پی ٹی وی سے معاہدہ بھی ختم کرنیکا اعلان کیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں