میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ پولیس میں موجود کالی بھیڑیں خواتین کے اغوا برائے تاوان میں ملوث

سندھ پولیس میں موجود کالی بھیڑیں خواتین کے اغوا برائے تاوان میں ملوث

ویب ڈیسک
اتوار, ۸ نومبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

سندھ پولیس میں موجود کالی بھیڑیں کراچی میں خواتین کے اغوا برائے تاوان میں ملوث نکلیں، ملیرسٹی تھانے کے شعبہ انٹیلی جنس نے اے سی ایل لانڈھی میں تعینات پولیس اہلکار گرفتار کرلیا۔تفصیلات کے مطابق سندھ پولیس کی کالی بھیڑیں خواتین کو اغواکرکے پیسے لیکرچھوڑنے لگی، ملیر میں پولیس موبائل میں خواتین کواغوا کرنے کی واردات کی سی سی ٹی فوٹیج سامنے آگئی۔سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آنے کے بعد ملیر سٹی تھانے کے انٹیلی جنس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ایسی ایل لانڈھی میں تعینات پولیس اہلکار کو گرفتار کرکے پولیس موبائل برآمد کرلی۔پولیس اہلکارنے ساتھیوں کیساتھ مل کر2 خواتین کواغواکیاتھا، پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نے خواتین کی رہائی کیلئے10لاکھ تاوان مانگاتھا اور پھرخاتون سے نقد رقم اور طلائی زیورات چھین کرچھوڑ دیا تھا۔حکام کے مطابق پولیس نے ملزم کوسی سی ٹی وی فوٹیج کی مددسے گرفتارکیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں