دودھ کی دُکانوں میں صفائی کے ناقص انتظامات
شیئر کریں
دودھ کی دکانوں میں صفائی کے ناقص انتظامات کے باعث شہریوں کی صحت خطرے میں پڑنے لگی ہے۔دودھ کی دکانوں میں صفائی کے ناقص انتظامات کے باعث بیماریاں پھیلنے کا خدشہ رہتا ہے، ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ مکھیوں اور گندگی کے باعث کھلے دودھ کا استعمال بیماریوں کا سبب بن سکتا ہے،کیونکہ مالکان صفائی کے خاطر خواہ اقدامات نہیں کرتے۔ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ کھلا دودھ اور کھلی مٹھائیاں جیسے جلیبی وغیرہ مکھیوں کے لئے جراثیم پھیلانے کا کھلا دعوت نامہ ہے جبکہ شہریوں کا کہنا ہے کہ کھلا دودھ خریدنے سے بیماریوں کا ڈر لگارہتا ہے، کھلے دودھ میں نیوٹرنٹ تو ہوتے نہیں جبکہ یہ ملاوٹ شدہ ہوتا ہے۔شہریوں کا کہنا ہے کہ دوکانداروں کو چاہیے کہ وہ کھلے دودھ کو محفوظ رکھنے کے لئے خاطر خواہ اقدامات کریں۔واضح رہے کہ پاکستان میں 90فیصد لوگ کھلا دودھ استعمال کرتے ہیں جو لمحہ فکریہ ہے، چند ممالک کے علاوہ دنیا بھر میں کھلا دودھ فروخت نہیں کیا جاتا، دنیا کے بیشتر ممالک میں دودھ کی فروخت میں حفظان صحت کے اصولوں کا خاص خیال رکھا جاتا ہے۔