لبنان، اسرائیلی زمینی کارروائی میں توسیع، 16شہری شہید
شیئر کریں
لبنان پر اسرائیلی افواج کے طاقت ور بموں سے حملے جاری ہیں، زمینی کارروائی میں توسیع ہو گئی ہے۔عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق بیروت میں مزید خوفناک بم دھماکوں میں بچوں سمیت 12افراد شہید ہو گئے۔لبنان کے شہر صور کے قریب قصبے پر اسرائیلی فضائی حملے میں 4 افراد شہید ہوئے۔ جنوبی لبنان میں اسرائیلی افواج نے اپنے مزید دستے پہنچا دیے، اسرائیلی فوج نے 3 ریزرو بریگیڈ کے دستوں کی ویڈیو جاری کر دی۔لبنان پہنچائے گئے ہر بریگیڈ میں 3 سے 5 ہزار اسرائیلی فوجی شامل ہیں۔دریں اثنا اسرائیلی فوج کی وسطی غزہ میں الاقصی شہدا اسپتال پر بم باری سے 11 فلسطینی زخمی ہو گئے۔ادھر اسرائیلی میڈیا نے دعوی کیا ہے کہ حزب اللہ نے لبنان سے شمالی اسرائیل کے قصبے پر کم از کم 20 راکٹ داغے ہیں جن سے املاک کو نقصان پہنچا جبکہ متعدد گاڑیاں تباہ ہو گئیں۔گزشتہ رات اسرائیل کے ساحلی شہر حیفا میں حزب اللہ کے راکٹ حملوں میں 10 افراد زخمی ہوئے تھے۔