ٹیک اینڈپے ماڈل، بجلی قیمت 14 روپے یونٹ کم ہوسکتی ہے، گوہراعجاز
ویب ڈیسک
منگل, ۸ اکتوبر ۲۰۲۴
شیئر کریں
آئی پی پیز کو ٹیک اینڈ پے ماڈل پر منتقل کرنے کا تخمینہ پیش، بجلی کی قیمت چودہ روپے فی یونٹ کم ہوسکتی ہے۔ ٹاسک فورس نے تحقیقات مکمل کرلیں سابق نگراں وزیر تجارت گوہراعجاز نیآئی پی پیزکو ٹیک اینڈ پیماڈل پرمنتقل کرنے سے بچت کا تخمینہ پیش کردیا۔بتایا کہ اس سے بجلی کی قیمت میں چودہ روپے فی یونٹ کی کمی متوقع ہے گوہر اعجاز نے بیان میں کہا کہ آئی پی پیز کو ٹیک اینڈ پے پرمنتقل کرنے سے بجلی نو روپے ستر پیسے فی یونٹ سستی ہوگی جبکہ ڈسٹری بیوشن اور ٹیکسوں میں چار روپے فی یونٹ کی کمی بھی ہوگی۔مجموعی طور پر بجلی صارفین کو فی یونٹ پر چودہ روپے کا ریلیف مل سکتا ہے۔ آئی پی پیز کو ٹیک اینڈ پے پرمنتقل کرنے سے ایک ہزار ارب روپے کی بچت ہو سکتی ہے۔ٹاسک فورس نے آئی پی پیز کی مکمل تحقیقات کی ہیں۔مذاکرات جاری ہیں –