فلاحی منصوبوں کیلئے عمارتیں تعمیر، ملازمین کدھرہیں؟،سندھ ہائیکورٹ کاانکوائری کا حکم
شیئر کریں
سندھ ہائیکورٹ نے گزشتہ 15سالوں سے اسپتال، اسکول سمیت دیگر محکموں میں ملازمین کی بھرتیاں نا ہونے کے معاملے کی جانچ کا حکم دے دیا۔۔وزیر اعلی کیٰ انسپیکشن ٹیم کی چیئرپرسن شیریں ناریجو کی سربراہی میں اعلیٰ سطحی کمیٹی قائم۔آئندہ سماعت پر سیکرٹری پلاننگ، سیکرٹری ورکس اور چیف سیکرٹری سے وضاحت طلب کرلی گئی۔ ترقیاتی منصوبوں میں ملازمین کی بھرتیوں سے متعلق سماعت کے موقع پر عدالت نے استفسار کیا کہ فلاحی منصوبوں کے لیے عمارتوں کی تعمیر کے باوجود ملازمین کی بھرتیوں کی منظوری کیوں نہیں دی گئی عدالت نے فوری بھرتیوں کیلئے تجاویز طلب کرلی، اور وزیر اعلی کی انسپکشن کمیٹی کو تعمیرات کے بعد سرکاری عمارتوں کا کنٹرول متعلقہ محکمے کے حوالے نہ کرنے کی وجوہات اور رکاوٹوں کے بارے میں بھی رپورٹ طلب کرلی۔۔عدالت نے کمیٹی میں سیکرٹری پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ، ورکس اینڈ سروسز ڈیپارٹمنٹ کے سیکرٹری، سیکرٹری اوقاف اور چیف منسٹر انسپکشن کے چیئرمین پر مشتمل کمیٹی تشکیل دینے کا حکم دے دیا۔