میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کراچی ، رواں سال اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں 65 ہزار 500 سے تجاوز

کراچی ، رواں سال اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں 65 ہزار 500 سے تجاوز

جرات ڈیسک
هفته, ۸ اکتوبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

شہر قائد میں رواں سال اسٹریٹ کرائم وارداتیں 65 ہزار 500 سے تجاوز کر گئیں، صرف ستمبر میں 7 ہزار 616 وارداتیں ہوئیں۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں رواں سال اسٹریٹ کرائم وارداتوں سے متعلق رپورٹ جاری کر دی گئی، جس میں بتایا گیا رواں سال وارداتیں 65 ہزار 500 سے تجاوز کرگئیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ ستمبر میں 7 ہزار 616 وارداتیں ہوئیں، ڈاکوؤں نے 15 افراد کی جانیں لیں۔ 9ماہ کے دوران شہر سے 38 ہزار 285 موٹر سائیکلیں چوری اور 3 ہزار 712 چھینی گئیں جبکہ رواں سال اب تک گاڑیاں چھیننے کی 127 اور چوری کے 1561 واقعات پیش آئے۔ کراچی والوں کو 9 ماہ میں 21 ہزار767 موبائل فونز سے محروم بھی کیا جا چکا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں