میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سرکاری اراضی پر جعلی سوسائٹی، شہریوں سے فراڈ کیس میں آدم جوکھیو پر فرد جرم عائد نہ ہوسکی

سرکاری اراضی پر جعلی سوسائٹی، شہریوں سے فراڈ کیس میں آدم جوکھیو پر فرد جرم عائد نہ ہوسکی

جرات ڈیسک
هفته, ۸ اکتوبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

کراچی کی احتساب عدالت میں سرکاری اراضی پر جعلی سوسائٹی بنا کر شہریوں سے فراڈ کے کیس میں ملزم آدم جوکھیو پر فرد جرم عائد نہ ہوسکی۔ عدالت نے ریفرنس کی سماعت 22 اکتوبر تک ملتوی کردی۔ احتساب عدالت کے میں سرکاری اراضی پر جعلی سوسائٹی بنا کر شہریوں سے فراڈ کا ریفرنس کی سماعت ہوئی۔ ملزم آدم جوکھیو و دیگر پر فرم جرم عائد نہ ہو سکی۔ عدالت نے ریفرنس کی سماعت 22 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔ گزشتہ سماعت پر عدالت نے ریفرنس کے دائرہ اختیار سے متعلق درخواست مسترد کردی تھی۔ نیب حکام کے مطابق ملزمان نے شہریوں سے 3 ارب سے زائد کا فراڈ کیا۔ ریفرنس میں حاجی آدم جوکھیو سمیت دیگر شامل ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں