نئے نیب آرڈیننس کے بعد بدعنوانوں کے وارے نیارے، رعایتوں کا سلسلہ جاری
جرات ڈیسک
هفته, ۸ اکتوبر ۲۰۲۲
شیئر کریں
نئے نیب آرڈیننس کے بعد کرپشن کیسز میں رعایتوں کا سلسلہ جاری ہے۔ گزشتہ روز سکھرکی احتساب عدالت نے تین ممبران صوبائی اسمبلی سمیت چار ملزمان کی درخواست ضمانت نمٹا دیں۔ سماعت پر پیپلزپارٹی کے ایم پی اے اویس قادر شاہ، ایم سردار چانڈیو، برہان چانڈیو اور دیگر الگ الگ مقدمات میں عدالت میں پیش ہوئے ،احتساب عدالت نے تینوں ایم پی ایز کے خلاف نیب انکوائری واپس متعلقہ اداروں کو بھیجنے کا حکم دے دیا۔ واضع رہے کہ تینوں ممبران صوبائی اسمبلی پر آمدن سے زائد اثاثے رکھنے کے الزامات میں مقدمات زیر سماعت تھے اور درخواست ضمانت نمٹا دینے کے بعد تینوں ایم پی ایز کو نیب سے بڑی رعایتیں مل گئیں۔