میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پاکستان میں اشیائے خورونوش کی قیمتیں کم ہیں،عمران خان

پاکستان میں اشیائے خورونوش کی قیمتیں کم ہیں،عمران خان

ویب ڈیسک
جمعه, ۸ اکتوبر ۲۰۲۱

شیئر کریں

وزیراعظم عمران خان نے ارکان اسمبلی کو عوام کو مہنگائی بڑھنے کے اسباب آگاہ کرنے کی ہدایت کردی، انہوں نے کہا کہ مہنگائی پاکستان کا ہی نہیں پوری دنیا کا مسئلہ ہے، پاکستان میں دوسرے ممالک کی نسبت کم مہنگائی ہے، اشیاء کی قیمتوں میں کمی کے ساتھ مراعات اور سبسڈی بھی دے رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی زیرصدارت پی ٹی آئی کی کور کمیٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں ملکی سیاسی اور معاشی صورتحال پر غور کیا گیا، مہنگائی، بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں، الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے استعمال اور اورسیز کو ووٹنگ کا حق دینے سے متعلق بھی مشاورت کی گئی، اجلاس میں ماہ ربیع الاول بھرپور طریقے سے منانے کا فیصلہ کیا گیا۔اجلاس کی اندرونی کہانی کے تحت وزیراعظم نے ترقیاتی کام بروقت مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ عوام سے کیئے وعدے پورے کیے جائیں گے۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ آئندہ انتخابات ہر صورت الیکٹرانک ووٹنگ مشین سے ہوں گے،اورسیز تیار رہیں ان کو ہر صورت ووٹ کا حق دیں گے۔ وزیراعظم عمران خان نے عوام کو مہنگائی بڑھنے کے اسباب سے آگاہ کرنے کی ہدایت کی، ارکان اسمبلی اپنے حلقوں میں عوام کو اصل صورتحال بتائے کہ مہنگائی پاکستان کا ہی نہیں پوری دنیا کا مسئلہ ہے، پاکستان میں دوسرے ممالک کی نسبت کم مہنگائی ہے، اشیائے خوردونوش میں کمی کے ساتھ مراعات اور سبسڈی بھی دے رہے ہیں۔وزیراعظم نے اعجاز چوہدری اور علی امین گنڈا پور کی جانب سے بلدیاتی انتخابات کا ذکر چھیڑنے پر بلدیاتی انتخابات کرانے کے حق میں اپنی رائے دی اور کہا کہ بلدیاتی انتخابات ہونے چاہئیں۔ اجلاس میں وزیراعظم عمران خان نے ملک بھر میں ہفتہ عید میلادالنبی? شایان شان سے منانے کی ہدایت کی کہ پارٹی ورکرز، اتحادی اور پوری قوم عیدمیلاد النبی ﷺ منائے، میں خود بھی پورا ہفتہ عیدمیلادالنبیﷺ مناؤں گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں