میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سعودی فورسز کی یمن کی سرحد پر گولہ باری سے 40 حوثی باغی ہلاک

سعودی فورسز کی یمن کی سرحد پر گولہ باری سے 40 حوثی باغی ہلاک

منتظم
اتوار, ۸ اکتوبر ۲۰۱۷

شیئر کریں

باغیوں کے زیراستعمال فوجی گاڑی اور ایک کمین گاہ کو بھی تباہ کردیا گیا،واقعے کی فوٹیج عرب ٹی وی کو موصول
سعودی عرب کی سیکیورٹی فورسز نے یمن کی سرحد پر فضائی بمباری کی ہے جس کے نتیجے میں حوثی اور علی صالح ملیشیا کے40 جنگجوہلاک ہوگئے ،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی بارڈر سیکیورٹی فورسز کی جانب سے یمن کی سرحد سے متصل نجران میں سرحد پار موجود حوثی باغیوں اور علی صالح کی وفادار ملیشیا کے ٹھکانوں پر توپ خانے سے گولہ باری کی گئی۔سعودی فورسز نے باغیوں کے ٹھکانوں پر توپ خانے اور ٹینکوں سے حملہ کیا جس میں باغیوں کی سرحد پار سے دراندازی کی کوششیں ناکام بنانے کے ساتھ ان کے کئی ٹھکانے اور اسلحہ و گولہ بارود کی بھاری مقدار کو تباہ کردیا گیا ہے۔سعودی عرب کی سرحد کی طرف پیش قدمی کی کوشش کرنے والے باغیوں پر جوابی فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں کم سے کم 40 حوثی باغی ہلاک اور دیگر فرار ہوگئے۔باغیوں کے زیراستعمال فوجی گاڑی اور ایک کمین گاہ کو بھی تباہ کردیا گیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں