میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ملک کو بحرانوں سے نکالنے کیلئے مل بیٹھنا ہوگا، محمود اچکزئی

ملک کو بحرانوں سے نکالنے کیلئے مل بیٹھنا ہوگا، محمود اچکزئی

ویب ڈیسک
اتوار, ۸ ستمبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ نواز شریف شہباز شریف کا بڑا بھائی ہے وہ بھی سمجھ گیا ہے کہ ملک کو بحرانوں سے نکالنے کے لیے مل بیٹھنا ہوگا۔محمود خان اچکزئی نے کہا کہ سیکڑوں اور ہزاروں کی تعداد میں ورکرز آج نکلے ہیں، جب ملک کے حالات خراب ہوں تو سب کو نکلنا ہوتا ہے، پاکستان کے حالات اس وقت بد سے بدترین ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کا ہر وہ شہری چاہے وہ جج ہے یا جرنیل ملک سے محبت رکھتا ہے، سب چاہتے ہیں یہ ملک بحرانوں سے باہر نکلے، آج کے جلسے میں ہزاروں لاکھوں لوگ جمع ہونگے، جلسے کا مقصد کسی کو برا بھلا کہنا نہیں ہے، آئین کی بالادستی ہے۔محمود خان اچکزئی نے کہا کہ چاہتے ہیں لوگوں کو روزی روٹی ملے، صبح یہاں میلہ لگے گا، دعا کریں یہ میلہ پاکستان کی بقا کیلئے ہو۔پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ بغیر انصاف کے دنیا کا کوئی نظام نہیں چل سکتا، بانی پی ٹی آئی نے اگر غلط کام کیا تو یہ لوگ وہ کیوں دہرا رہے ہیں؟ ہمارے لئے امتحان ہے کہ کیسے ملک کو بچا سکتے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں