محکمہ صحت سندھ کی ناقص کارکردگی
شیئر کریں
محکمہ صحت سندھ کی ناقص کارکردگی کا کارنامہ سامنے آگیا سندھ گورنمنٹ اسپتال سعودآباد کا ڈائلیس سینٹرمحکمہ صحت سندھ کی غفلت اورلاپروائی کا شکار ہوگیا۔ ایم این اے فنڈ سے قائم کیے گئے ڈائلیسس سینٹر کو محکمہ صحت سندھ نے دس سال سے فنڈز جاری نہیں کیے۔محکمہ صحت سندھ کے دس سالوں میں اربوں روپے کے بجٹ سے سندھ گورنمنٹ اسپتال سعودآباد کو ڈائلسز سینٹر کے لیئے فنڈ نہ مل سکا سندھ گورنمنٹ اسپتال سعودآباد دس سال سے ڈائلیسس سینٹر زکوٰۃکے پیسوں سے چلنے کا انکشاف ہوا ہے۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ دس سالوں میں ڈائلیسس سینٹر کے فنڈز جاری کرنے کے لیئے متعدد بار درخواستیں دی۔ڈائلسز سینٹر میں ماہر ڈاکٹر امراض گردہ تک نہیں۔ ایس آئی یو ٹی کی انتظامیہ کے ساتھ مشاورت کرکے سینٹر چلایا جارہا ہے انتظامیہ کے مطابق سینٹر میں دوران ڈائیلسز بجلی اور پانی بند ہو جاتا ہیجو مریض کے لیئے شدید خطرہ کی بات ہے۔