میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ایف آئی اے کی کارروائی، کرنسی کی غیرقانونی خریدوفروخت میں ملوث عناصر میں کھلبلی

ایف آئی اے کی کارروائی، کرنسی کی غیرقانونی خریدوفروخت میں ملوث عناصر میں کھلبلی

ویب ڈیسک
جمعه, ۸ ستمبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

ایف آئی اے کارپوریٹ سرکل کی شہر قائد کے مختلف علاقوں میں کارروائی کے بعد ڈالرز سمیت دیگر ممالک کی کرنسی کی غیرقانونی خریدوفروخت میں ملوث عناصر میں کھلبلی،کراچی کے مضافاتی علاقوں میں تاحال کسی بھی قسم کی کارروائی عمل میں نہیں لائی جاسکی،ڈسٹرکٹ ملیر کے علاقے تھانہ قائد آباد،سکھن اور شاہ لطیف ٹاون میں ڈالر سمیت دیگر ممالک کی کرنسی کا غیر قانونی دھندہ عروج پر،ایف آئی اے کارپوریٹ سرکل کے افسران نمائشی کارروائیوں تک محدود تفصیل کے مطابق گزشتہ روز وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے کارپوریٹ سرکل کے عملے نے کراچی میں چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران حوالہ اور ہنڈی کے کاروبار سے منسلک 6 ملزمان کو گرفتار کرکے 35 ہزار امریکی ڈالر برآمد کرکے گرفتار ملزمان زیاد خان، محمد عرفان، فرقان، محمد سلیم، محمد رضا اور سید اسامہ کے خلاف مقدمات درج کرلیے گئے جبکہ ڈسٹرکٹ ملیر کے علاقے تھانہ قائد آباد،شاہ لطیف ٹاون اور تھانہ سکھن کی حدود میں بااثر منظم گروہ نے جیولرز کی آڑ میں ڈالر سمیت دیگرممالک کی کرنسی کی غیر قانونی خریدو فروخت کا گھناونا دھندہ کھلے عام ایک عرصے سے شروع کر رکھا ہے تھانہ قائد آباد کی حدود مجید کالونی اور تھانہ سکھن کی حدود لیبر اسکوائر سمیت تھانہ سکھن کے بالکل سامنے چند قدم کے فاصلے پر مدینہ جیولر شاپ کی آڑ میں غیر قانونی طور پر ڈالر سمیت دیگر ممالک کی کرنسی کی غیرقانونی طور پر خریدو فروخت کا دھندہ کیا جاتا ہے جبکہ تھانہ شاہ لطیف ٹاون کی حدود منگل بازار سیکٹر 17اے میں واقع ایک مخصوص جیولر شاپ پر غیر ملکی کرنسی کی غیر قانونی طور پر خریدوفروخت کی جاتی ہے ذرائع نے بتایا کہ ڈالر سمیت غیر ملکی کرنسی کا دھندہ کرنے والے گروہ میں محمد علی، عابد اور حیدر علی شامل ہیں ذرائع نے بتایا کہ مذکورہ گروہ نے ڈالرز سمیت دیگر غیر ملکی کرنسی کے گھناونے دھندے کی ترسیل اور تکمیلِ کیلئے متعدد خوبرو دوشیزاؤں پر مشتمل ایک ٹیم بھی تشکیل دے رکھی ہے جوکہ ملیر سے غیرقانونی طور پر ڈالر سمیت دیگر ممالک کی کرنسی لیکر کراچی صدر کے علاقے میں پہنچاتے ہیں ذرائع نے مزید انکشاف کیا کہ ڈالر سمیت دیگر ممالک کی کرنسی کی اسمگلنگ سمیت شہر کراچی کے امن و امان کو سبوتاڑ کرنے کے لیے دہشت گردوں کو فنڈنگ میں بھی مذکورہ گروہ ملوث ہے ذرائع نے بتایا کہ ایف آئی اے کارپوریٹ سرکل کے کرپٹ افسران صدر،میٹھا در و دیگر حوالہ ہنڈی سمیت ڈالر و دیگر ممالک ممالک کی کرنسی کی غیر قانونی خریدو فروخت میں ملوث عناصر سے لاکھوں روپے وصول کرتے ہیں واضح رہے کہ ڈسٹرکٹ ملیر میں ایف آئی اے کارپوریٹ سرکل کے تین افسران تعینات ہیں جنکی کارکردگی نہ صرف مایوس کن ہے بلکہ تھانہ قائدآباد،سکھن اور شاہ لطیف ٹاون کے علاقوں میں تاحال کوئی بھی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں