میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ کی سیاست میں مسلم لیگ ن کی انٹری، مریم نواز کا دورہ رواں ماہ متوقع

سندھ کی سیاست میں مسلم لیگ ن کی انٹری، مریم نواز کا دورہ رواں ماہ متوقع

ویب ڈیسک
جمعه, ۸ ستمبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

سندھ کی سیاست میں مسلم لیگ ن کی انٹری ، سندھ کی متعدداہم شخصیات مسلم لیگ ن میں شمولیت کیلئے تیارہیں۔ذرائع کے مطابق اس حوالے سے نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز کا رواں ماہ دورہ سندھ بھی متوقع ہے اور کراچی و حیدرآباد کے دورے کا شیڈول تیار کیاجارہاہے۔ذرائع ن لیگ کے مطابق مریم نواز کے دورے کے دوران ن لیگ سندھ کے نئے عہدیداروں کا اعلان متوقع ہے جبکہ مسلم لیگ ن سندھ نیمریم نوازکے مجوزہ دورے سے قبل اجتماع کارکنان شروع کردیے۔ذرائع کا یہ بھی بتانا ہے کہ ن لیگی قیادت ہم خیال سیاسی جماعتوں کیساتھ بھی سندھ کے حوالے سے رابطے کررہی ہے ، مریم نواز کی لندن روانگی سے قبل کراچی آمد کا امکان ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں