میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
صدر نے ذہن کا استعمال کیے بغیر آئین کے برخلاف آرڈیننس جاری کیے، رضا ربانی

صدر نے ذہن کا استعمال کیے بغیر آئین کے برخلاف آرڈیننس جاری کیے، رضا ربانی

ویب ڈیسک
جمعه, ۸ ستمبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے کہاہے کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی آئینی مدت پوری ہوئی جس میں وہ اپنی آئینی ذمہ داری نبھانے میں ناکام رہے، انہوں نے ذہن کا استعمال کیے بغیر آئین کے برخلاف آرڈیننس جاری کیے۔ایک بیان میں رضا ربانی نے کہا کہ صدر مملکت نے کئی بار آئین کی خلاف ورزی کی، صدر نے آئین کے خلاف الیکشن کمیشن کے دو ممبران کا تقرر کیا، بین الوزارتی مشاورت کے بغیر جی آئی ڈی سی آرڈیننس جاری کیا۔رضا ربانی نے کہا کہ صدر نے سینیٹ سے مسترد شدہ پی ایم ڈی سی آرڈیننس دوبارہ جاری کیا، صدر نے بغیر سمجھے دو ججز کے خلاف ریفرنس دائر کیا، صدر نے سنگین غداری کے معاملے میں استغاثہ کے مقدمے کو واپس لینے پر مجرمانہ خاموشی اختیار کی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں