میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
لیاری جنرل اسپتال نرسنگ اسکول داخلے کیلئے آنے والے طلباء سے مبینہ طور پر لاکھوں روپے کی وصولیاں

لیاری جنرل اسپتال نرسنگ اسکول داخلے کیلئے آنے والے طلباء سے مبینہ طور پر لاکھوں روپے کی وصولیاں

ویب ڈیسک
جمعرات, ۸ ستمبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

پرنسپل شبانہ بلوچ کی سربراہی میں ریاض نامی کلرک کی ایک طالب علم سے ڈیلنگ کرنے والی وڈیو سامنے آگئی
نرسنگ اسکول انتظامیہ کی جانب سے غریب طلباء سے مختلف طریقوں سے لاکھوں روپے لوٹ مار کی جا رہی ہے،رپورٹ
کراچی ( رپورٹ: مسرور کھوڑو ) لیاری جنرل اسپتال کے نرسنگ اسکول انتظامیہ داخلہ کیلئے آتے طلباء سے مبینا طور پر لاکھوں روپے بٹورنے لگی، پرنسپل شبانہ بلوچ کی سربراہی میں ریاض نامی کلرک کی ایک طالب علم سے ڈیلنگ کرنے والی وڈیو سامنے آگئی۔ جرأت کی رپورٹ کے مطابق لیاری جنرل اسپتال نرسنگ اسکول میں انتظامیہ کی بے ضابطگیوں، کروڑوں روپے کی کرپشن کے معاملات سامنے آنے لگے ہیں، نرسنگ اسکول انتظامیہ کی جانب سے غریب طلباء سے مختلف طریقوں سے لاکھوں روپے لوٹ مار کی جا رہی ہے جس کی وجہ سے 2 ماہ سے طلباء احتجاج کرتے ہوئے سڑکوں پر نظر آرہے ہیں۔ سامنے آئے وڈیو میں کلرک ریاض ایک نئے آئے طالب علم سے داخلہ کی ڈیلنگ کرتے ہوئے نظر آرہا ہے، کلرک طالب علم سے کہہ رہا ہے کہ ٹھیک ہے جو آپ بول رہے ہیں میں بھی وہ ہی کہہ رہا ہوں، 40 سے 50 فیصد ایڈوانس پیمینٹ کرلو 50 فیصد بعد میں کرلینا، اب اس لئے اگلے ماہ این ٹی ایس شروع ہوجائے گا، وڈیو میں ظاہر ہونے والہ طالب علم کلرک سے کہہ رہا ہے کہ اگر این ٹی ایس میں فیل ہو جائیں یا پاس ہو جائیں اس سے تو کوئی مسئلہ نہیں ہوگا نہ آپ نے سلیکشن کرنی ہے نہ، اس پر کلرک ریاض طالب علم کو کہہ رہا ہے کہ جی بس پھر ہوجائے گا۔ اس سلسلے میں لیاری جنرل اسپتال کے نرسنگ اسکول کی پرنسپل شبانہ بلوچ سے رابطہ کیا گیا لیکن کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔ جبکہ نرسنگ اسکول میں ہونے والی بے ضابطگیوں اور کرپشن ہونے کے باوجود محکمہ صحت سندھ کے افسران، وزیر صحت ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو، سیکریٹری صحت ذوالفقار شاہ اور دیگر کسی کارروائی کرنے میں ناکام ہوگئے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں