پچاس لاکھ گھروں کی تعمیر کا ٹھیکہ چینی کمپنی کو دینے کا فیصلہ
کراچی (رپورٹ: شعیب مختار) وفاقی کابینہ کے 2 اراکین کی مخالفت بھی رکاوٹ نہ بن سکی پاکستان تحریک انصاف نے پچاس لاکھ گھروں کی تعمیرکے منصوبے کو حتمی شکل دینے کے لیے چینی کمپنی کا انتخاب کر لیا
شیئر کریںکراچی (رپورٹ: شعیب مختار) وفاقی کابینہ کے 2 اراکین کی مخالفت بھی رکاوٹ نہ بن سکی پاکستان تحریک انصاف نے پچاس لاکھ گھروں کی تعمیرکے منصوبے کو حتمی شکل دینے کے لیے چینی کمپنی کا انتخاب کر لیا 15ارب ڈالر سے زائد کا منصوبہ ابتدائی مرحلے میں داخل ہونے کے لیے تیار ہو گیانیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام کے 14لاکھ درخواست گزار وں نے سرسبز باغ دیکھنا شروع کر دیے ذرائع کے مطابق بغیر بولی پچاس لاکھ گھروں کی تعمیر اور فنانسنگ منصونہ چینی کمپنی چائنا گیزوباگروپ انٹر نیشنل انجینئرنگ کو دینے کا اصولی فیصلہ کر لیا گیاہے جس کے تحت آئندہ چند روز میں مرحلہ وار مختلف صوبوں میں کام آغاز کیا جائے گا۔وزارتِ ہاؤسنگ چینی کمپنی کے ساتھ ایم او یوطے کر کے اسے یہ اختیار دینا چاہتی ہے کہ وہ اس منصوبے کے لیے چین کی حکومت سے ترجیحی فنڈز کے انتظام اورسرمایہ کاری کا تخمینہ لگاتے ہوئے نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم کی تعمیر کو یقینی بنائے۔ اس ضمن میں چینی کمپنی کو منصوبے کی باگ ڈور سونپنے کے لیے چند ماہ قبل خفیہ طور پر سرکولیشن کے ذریعے سمری بھی منظوری کرانے کی کوشش کی گئی تھی جس پر کابینہ کے 20سے زائداراکین کی جانب سے رضا مندی کا اظہار کیا گیا تھا جبکہ 2 وزراء جن میں اسد عمر اور فواد چوہدری شامل ہیں کی جانب سے منصوبے کو چینی کمپنی کو دینے کی بھر پور مخالفت کی گئی تھی دونوں وزراء کی جانب سے منصوبے کو بغیر بولی چینی کمپنی کو دینے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا گیا تھا جبکہ معادہدے سے متعلق اہم محرکات کو پوشیدہ رکھنے پر بھی سوالات اٹھائے گئے تھے جس کے بعد بھی وفاقی حکومت نے فیصلے پر کسی بھی قسم کا سمجھوتہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے آئندہ چند روز میں ہاؤسنگ پالیسی کے تحت مفاہمتی یاداشت پر دستخط کیے جائیں گے بعد ازاں حتمی کنٹریکٹ ایوارڈ لایا جائے گا۔