میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کراچی کی ترقی وفاقی حکومت کے ایجنڈے میں شامل ہے وزیراعظم

کراچی کی ترقی وفاقی حکومت کے ایجنڈے میں شامل ہے وزیراعظم

ویب ڈیسک
منگل, ۸ ستمبر ۲۰۲۰

وزیراعظم عمران خان نے کراچی کے حوالے سے کہا ہے کہ سیاسی بدانتظامیوں کے باعث کراچی کے حالات بدترین ہوئے لیکن اب کراچی کی ترقی وفاقی حکومت کے ایجنڈے میں شامل ہے۔

شیئر کریں

وزیراعظم عمران خان نے کراچی کے حوالے سے کہا ہے کہ سیاسی بدانتظامیوں کے باعث کراچی کے حالات بدترین ہوئے لیکن اب کراچی کی ترقی وفاقی حکومت کے ایجنڈے میں شامل ہے۔ احتساب کا عمل کسی صورت نہیں رکے گا اور ملک کو لوٹنے والوں کو کسی صورت این آر او نہیں دیں گے ۔وزیراعظم عمران خان سے مشیر پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان نے ملاقات کی جس میں ملک کی تازہ سیاسی صورت حال اور قانونی امور پر مشاورت کی گئی۔ملاقات میں کراچی ٹرانسفارمیشن پیکج سمیت پارلیمانی معاملات پر گفتگو کی گئی۔اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ سیاسی بدانتظامیوں کے باعث کراچی کے حالات بدترین ہوئے، کراچی کی ترقی وفاقی حکومت کے ایجنڈے میں شامل ہے اور وفاق کراچی کے مسائل کے حل کے لیے مالی وسائل فراہم کرے گا جب کہ ٹرانسفارمیشن پیکج کے تحت منصوبوں پرجلد عملدرآمد ضروری ہے۔ملاقات کے دوران فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (فیٹف) سے متعلقہ قانون سازی پر بھی گفتگو کی گئی اور وزیراعظم نے قانون سازی کا عمل جلد مکمل کرنے کے عزم کاا ظہار کیا۔بابر اعوان نے وزیراعظم کو قومی اسمبلی اور سینیٹ اجلاس سے متعلق آگاہ کیا اور کہا کہ ملکی سلامتی سے متعلق قانون سازی میں تاخیر نہیں ہونے دیں گے۔انہوں نے کہا کہ کراچی کے لیے ایک ہزار 113 ارب روپے کے تاریخی پیکج کا اعلان خوش آئند ہے، وفاقی حکومت نے معاشی حب کی بہتری کے لیے بروقت قدم اٹھایا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں