میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ایم کیو ایم نے ایڈمنسٹریٹر زکی تعیناتیوں پر سوالات اٹھا دئیے

ایم کیو ایم نے ایڈمنسٹریٹر زکی تعیناتیوں پر سوالات اٹھا دئیے

ویب ڈیسک
منگل, ۸ ستمبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

ایم کیو ایم پاکستان نے سندھ حکومت کی جانب سے ایڈمنسٹریٹر کی تعیناتی پر میرٹ کو نظر انداز کرنے کی مذمت کرتے ہوئے فیصلے کو پیپلز پارٹی کی بدنیتی قرار دے دیاہے۔کراچی سمیت سندھ بھر میں ایڈمنسٹریٹر کی تعیناتیوں پر ایم کیو ایم پاکستان نے سوالات اٹھا دئیے، سندھ حکومت کی جانب سے ایڈمنسٹریٹر کی تعیناتی پر ایم کیو ایم پاکستان نے اظہار تشویش کرتے ہوئے ایڈمنسٹریٹرز کی تعیناتی میں میرٹ کو نظر انداز کرنے کی مذمت کی ہے۔ایڈمنسٹریٹرکی تعیناتی پر اپنے بیان میں ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی نے کہا کہ فیصلے پر ایم کیو ایم پاکستان سے کوئی مشاورت نہیں کی گئی، کراچی سمیت سندھ کے شہری علاقوں میں غیر مقامی اور اقربا پروری کی بنیاد پر ایڈمنسٹریٹرز کی تعیناتی کی مذمت کرتے ہیں۔ایم کیو ایم نے مطالبہ کیا کہ چیف جسٹس آف پاکستان،چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ اور ارباب اختیار نوٹس لیں ، سندھ میں ایڈمنسٹریٹر کی تعیناتی میں مقامی باشندوں کونظر انداز کیا گیا ہے۔ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی کے مطابق سندھ میں ایڈمنسٹریٹر کی تعیناتی میں مقامی باشندوں کونظر انداز کرنا تعصب ہے، اس قسم کے فیصلوں سے سندھ کے شہری علاقوں میں احساس محرومی بڑھے گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں