میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کوٹہ سسٹم نے پاکستانیت پروان چڑھنے نہیں دی، آفاق احمد

کوٹہ سسٹم نے پاکستانیت پروان چڑھنے نہیں دی، آفاق احمد

ویب ڈیسک
جمعرات, ۸ اگست ۲۰۲۴

شیئر کریں

 

جشن آزادی کی تیاریوں کے سلسلے میں ضلعی اور مرکزی عہدیداروں کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے آفاق احمد نے کہا کہ یہ انتہائی دکھ کی بات ہے کہ ہم 76واں جشن آزادی منارہے ہیں لیکن آج تک ایک قوم نہیں بن، پاکستان جہاں بناوہاں پہلے سے لسانی اکائیاں موجود تھیں،اس تقسیم کو قیام پاکستان کے بعد سے کو ٹہ سسٹم کے زریعے نہ صرف قائم رکھا گیا بلکہ اس تقسیم کو مزید مضبوط کیا گیا۔آفاق احمد نے کہا کہ طلباء یونینزاورٹریڈیونینزجو سیاست کی نرسری ہواکرتی تھیں،ان پر جنرل ضیاء الحق کی امریت میں پابندی لگا کر ملک کو حقیقی لیڈر شپ سے محروم کردیاگیا،اور جمہوری نظام کو کمزوررکھنے کیلئے جاگیرداروں اور سرمایہ داروں کی کی سرپرستی کرکے اسمبلیوں میں پہنچایا گیا۔آفاق احمدنے کہا کہ بنگلہ دیش میں طلبائ￿ نے کوٹہ سسٹم کے خلاف تحریک چلاکر بنگالیوں کی تقسیم ناکام بنا دی،یہاں 76سالوں میں کوٹہ سسٹم نے پاکستانیت کو پروان چڑھنے نہیں دیا، ہمارے بزرگوں نے بے پناہ قربانی دیکر انگریزوں سے آزادی تو حاصل کرلی لیکن انگریز جاتے ہوئے اپنے غلاموں اور وفاداروں کو جو مسلط کردیا گیا ان سے آزادی حاصل کرنا باقی ہے جنہوں نے اپنے تسلط کو قائم رکھنے کیلئے پاکستان کے عوام کولسانی بنیادوں پر تقسیم رکھا ہوا ہے اور ایک قوم نہیں بننے دے رہے ہیں، جس دن ہم انگریزوں کے غلاموں سے آزادی حاصل کرکے ایک قوم بن جائینگے اس دن جشن آزادی کا لطف کچھ اور ہوگا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں