کشمیر کبھی بھارت کا حصہ تھا نہ بن سکتاہے، پاکستان کا دو ٹوک اعلان
شیئر کریں
پاکستان نے کہا ہے کہ 5 اگست کا بھارتی اقدام اقوام متحدہ کے چارٹر ، سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی تھی۔دفترخارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق پاکستان اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے ترجمان کی طرف سے جموں و کشمیر کے تنازعہ پر اقوام متحدہ کے موقف کے اعادہ کا خیرمقدم کرتا ہے، بیان میں اس بات کی تصدیق کی گئی ہے کہ جموں و کشمیر کے تنازع پر اقوام متحدہ کا موقف ”اچھی طرح سے قائم” ہے اور اس میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ ہم باالخصوص اس بیان کی بروقت تعریف کرتے ہیں کیونکہ یہ 5 اگست 2019 کے بھارت کے غیر قانونی اور یکطرفہ اقدامات کے دو سال مکمل ہونے کے ساتھ ہی ہے، 5 اگست کا بھارتی اقدام اقوام متحدہ کے چارٹر اور سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی تھی، بیان میں اقوام متحدہ میں ہندوستان کے مستقل نمائندے کے اس دعوے کی تردید کی گئی ہے کہ جموں و کشمیر بھارت کا اٹوٹ انگ ہے۔