میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
نرگس فخری نے بالی ووڈ میں بڑے پروجیکٹس گنوا دینے کی وجہ بتا دی

نرگس فخری نے بالی ووڈ میں بڑے پروجیکٹس گنوا دینے کی وجہ بتا دی

ویب ڈیسک
اتوار, ۸ اگست ۲۰۲۱

شیئر کریں

امریکی نڑاد بالی ووڈ اداکارہ نرگس فخری نے بھارتی فلمی صنعت میں بڑے پروجیکٹس پر کام کے مواقع گنوا دینے کی وجہ بتا دی ہے۔اداکارہ نرگس فخری نے 2011ئ میں امتیاز علی کی فلم ‘راک اسٹار’ سے بالی ووڈ میں اپنے فلمی کیریئر کا آغاز کیا ہے۔ نرگس فخری کو بالی ووڈ میں اپنی خوبصورتی اور اداکاری کی وجہ سے کافی پسند کیا گیا تاہم وہ بالی ووڈ میں بہت زیادہ وقت نہ گزار سکیں۔ایک یوٹیوب چینل کو دیے گئے انٹرویو میں نرگس فخری کہتی ہیں کہ انہیں بالی ووڈ کا حصہ رہنے کے لیے کئی مشکلات اور رکاوٹوں کا سامنا کرنا پڑا جن میں کاسٹنگ کاؤچ بھی شامل ہے۔نرگس فخری نے کہا کہ میں شہرت کی لالچی نہیں اور یہی وجہ ہے کہ میں نے ڈائریکٹرز کی غیر اخلاقی اور نامناسب خواہشات کو پورا کرنے سے صاف انکار کیا، ان خواہشات کو رد کرنے کی وجہ سے مجھے بالی ووڈ کے کئی بڑے پروجیکٹس سے ہاتھ دھونا پڑا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں