میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کشمیریوں کے حق خودارادیت کی حمایت جاری رکھیں گے، وزیراعظم

کشمیریوں کے حق خودارادیت کی حمایت جاری رکھیں گے، وزیراعظم

ویب ڈیسک
منگل, ۸ اگست ۲۰۱۷

شیئر کریں

اسلام آباد (بیورو رپورٹ) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ کشمیریوں کے حق خود ارادیت کی اخلاقی، سفارتی اور سیاسی حمایت جاری رکھیں گے۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے وزیراعظم آزاد کشمیر راجا فاروق حیدر نے ملاقات کی جس میں سیاسی امور اور آزادکشمیر کی ترقی کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔اس موقع پر وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ پاکستانی حکومت اور پوری عوام مقبوضہ کشمیر کے عوام کے ساتھ کھڑے ہیں، جبکہ کشمیریوں کے حق خود ارادیت کی اخلاقی سفارتی اور سیاسی حمایت جاری رکھیں گے۔ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سے ایئر چیف مارشل سہیل امان نے ملاقات کی جس میں پاک فضائیہ کے پیشہ ورانہ امور اور آپریشنل تیاریوں پر تبادلہ خیال کیاگیا،دونوں رہنماؤں میں پیر کو یہاں ہونے والی اس ملاقات میں ایئر چیف مارشل نے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کو پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں سے متعلق بریفنگ دی جس پر ان کی جانب سے اطمینان کا اظہار کیا گیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں