میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
عائشہ گلالئی کا قومی اسمبلی میں خطاب، پی ٹی آئی اراکین کا احتجاج

عائشہ گلالئی کا قومی اسمبلی میں خطاب، پی ٹی آئی اراکین کا احتجاج

ویب ڈیسک
منگل, ۸ اگست ۲۰۱۷

شیئر کریں

اسلام آباد (بیورورپورٹ)پاکستان تحریک انصاف کی سابق رہنما اور رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی نے کہا کہ میرٹ پر آئی ہیں اور بطور رکن اسمبلی اپنی ذمہ داریاں جاری رکھیں گی، ڈپٹی اسپیکر کی اجازت کے بعد قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے نئے وزیراعظم خاقان عباسی کو مبارک دی، تاہم اس دوران پاکستان تحریک انصاف کے اراکین مسلسل احتجاج کرتے رہے، تاہم عائشہ گلالئی نے اپنی تقریر جاری رکھی۔عائشہ گلالئی نے کہا کہ والدین اپنے بچوں کو سمجھائیں ان کی تربیت کریں جو گالیاں دینے کا ٹرینڈ بنایا گیا اس سے بچیں، نوجوان عزت اور غیرت کی اہمیت سمجھیں، انہوں نے کہا کہ جب تک PTI میں ہیں ٹھیک جب چھوڑیں گالیاں دی جاتی ہیں، تحریک انصاف کے ارکان کو کہتی ہوں ان کے ساتھ بھی یہی ہو گا، میرے خاندان پر تہمتیں لگائی گئیں، قتل اور تیزاب پھینکنے کی دھمکیاں دی گئیں، عائشہ گلالئی نے خاتون اراکین اسمبلی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ استحصال پر خاموش نہ رہیں، مجھے خود پر فخر ہے، میں حق بات کروں گی جس ملک میں ماؤں اور بیٹیوں کی عزت کا ایشو اہم نہ ہو تو وہ قوم زوال کا شکار ہو جاتی ہے، ماؤں بیٹیوں کا تحفظ ارکان خواتین کا فرض ہے اور یہ ادا کیا، رکن قومی اسمبلی نے کہا کہ صفائی نصف ایمان ہے ، اسلام نے اندرونی صفائی کا بھی درس دیا ہے، کردار سب سے اہم ہوتا ہے، خاتون رکن ہوکر فرض ادا کردیا۔
عائشہ گلالئی


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں