میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
جرأ ت کی خبر پر ایکشن ، رہائشی پلاٹوں کو کمرشل کرنے پر رپورٹ طلب

جرأ ت کی خبر پر ایکشن ، رہائشی پلاٹوں کو کمرشل کرنے پر رپورٹ طلب

ویب ڈیسک
پیر, ۸ جولائی ۲۰۲۴

شیئر کریں

(رپورٹ/شاہنواز خاصخیلی) حیدرآباد میں رہائشی پلاٹس کو غیرقانونی کمرشل کرنے کا معاملہ،، روزنامہ جرات کی خبر پر ادارہ ترقیات کا نوٹس، تحقیقات کا حکم، 2 جولائی کی روزنامہ جرات میں شائع ہونے والی خبر کی تحقیقات کرکے 10 دن میں رپورٹ جمع کروائیں، ڈائریکٹر کا لیٹر، تفصیلات کے مطابق حیدرآباد میں کروڑوں روپے لیکر رہائشی علاقوں میں رہائشی پلاٹس کو غیرقانونی کمرشل کرنے پر روزنامہ جرات کی خبر پر ادارہ ترقیات نے نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا حکم دے دیا ہے، ادارہ ترقیات حیدرآباد کے شعبہ پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ کے ڈائریکٹر نے لیٹر نمبرHDA/P&DC /Estt /273جاری کرتے ہوئے لکھا ہے کہ روزنامہ جرات کی 2 جولائی کی اشاعت میں رہائشی پلاٹس کو کمرشل میں تبدیل کرنے کی نشاندہی کی گئی تھی جس پر ایڈیشنل ڈائریکٹر پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ غلام رسول جونیجو تحقیقات کرکے 10 دن میں رپورٹ جمع کروائیں، واضع رہے کہ ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات نے لطیف سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں رہائشی پلاٹس کو غیرقانونی کمرشل میں تبدیل کرنے سمیت دیگر الزامات میں شعبہ پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ کے سابق سسٹم کے اہم افسر کو عھدے سے ہٹا دیا تھا، ادارہ ترقیات حیدرآباد میں سابق سسٹم اور موجودہ ڈی جی میں تنازع شدت اختیار کر چکا ہے جس کے باعث ادارہ انتظامی بحران کا شکار ہے، ہٹائے جانے والے افسر کے خلاف اینٹی کرپشن کی تحقیقات بھی جاری ہیں اور وہ دوبارہ ایڈیشنل ڈائریکٹر کا عہدہ حاصل کرنے کیلئے کوشاں ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں