کسٹم مال خانے سے کروڑوں روپے کی منشیات چوری، 2 افسران پراسرار طور پر لاپتہ
جرات ڈیسک
هفته, ۸ جولائی ۲۰۲۳
شیئر کریں
عید کی چھٹیوں کے دوران کسٹم کے مال خانے سیکروڑوں روپے مالیت کی منشیات چوری ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق واردات کسٹمز اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن (اے ایس او) ہیڈ آفس کراچی پورٹ کیماڑی کے مال خانے سے ہوئی ہے۔ ذرائع کے مطابق چوری ہونے والی منشیات میں آئس، ہیروئین، کوکین اور چرس شامل ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ کسٹمز اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن کے 2 اعلیٰ افسر بھی لاپتہ ہیں اس حوالے سے بتایا گیا کہ کسٹمز اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن کے سپرنٹنڈنٹ طارق محمود اور یاورعباس لاپتہ ہیں، دونوں افسران سے گزشتہ سہ پہر تین بجے سے رابطہ نہیں ہو رہا، افسران کے موبائل فونز کھلے ہیں مگر کال ریسیو نہیں ہو رہی۔ اس حوالے سے کسٹمز ترجمان نے موقف دینے سے انکار کیا ہے۔