میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ملیر کے علاقے پپری شاہنواز گوٹھ کی عمارت کھنڈر میں تبدیل

ملیر کے علاقے پپری شاہنواز گوٹھ کی عمارت کھنڈر میں تبدیل

ویب ڈیسک
هفته, ۸ جولائی ۲۰۲۳

شیئر کریں

ڈسٹرکٹ ملیر کے علاقے پپری شاہنواز گوٹھ کی عمارت کھنڈر میں تبدیل،ضلع کونسل کمیٹی کی جانب سے قائم ڈسپنسری ایک عرصے سے بند،غریب عوام بنیادی سہولیات سے محروم، تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ملیر کے علاقے پپری شاہ نواز گوٹھ کی یونین کمیٹی کی عمارت کھنڈرات کا منظر پیش کررہی ہے، ضلع کونسل کراچی کے جانب سے یونین کمیٹی پپری شاہ نواز گوٹھ میں غریب عوام کو طبی سہولیات فراہم کرنے کے لیے ڈسپنسری قائم کی گئی تھی، آج وہ ڈسپنسری بھی تباہ ہوکر رہ گئی ہے اور غریب عوام بنیادی صحت کی سہولت سے بھی محروم ہوکر رہ گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق کمیونٹی سینٹر/یونین کمیٹی کی عمارت کو از سر نو تعمیر کرنے کے لیے سال2018میں ضلع کونسل کراچی کی جانب سے ٹینڈر پاس کیا گیا تھا تاکہ یونین کمیٹی اور ڈسپنسری کی عمارت کو از سر نو تعمیر کر کے غریب عوام کو بنیادی سہولت فراہم کی جاسکے، لیکن یونین کمیٹی کی عمارت کے لیے دیا گیا فنڈ کرپشن کی نذر ہوچکا ہے اور گوٹھ واسیوں کو آج کے جدید دور میں بھی بنیادی ہیلتھ سینٹر/ڈسپنسری سے محروم کردیا گیا ہے، اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ قریب میں کوئی اور سرکاری اسپتال نہ ہونے کی وجہ سے ایمرجنسی کی صورت میں زچہ و بچہ دونوں کی زندگیاں داؤ پر لگ جاتی ہیں۔ اہل علاقہ نے یوسی پپری شاہنواز گوٹھ کے چیئرمین اور وائس چیئرمین سے مطالبہ کیا ہے کہ یونین کمیٹی کی عمارت کی ازسر نو تعمیر کروائی جائے اور ایک عرصے سے بند ڈسپنسری کو دوبارہ فعال کیا جائے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں