میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
آنا چاہیں تو بسم اللہ ،نہ آنا چاہیں تو انکی مرضی ہے، آصف زرداری

آنا چاہیں تو بسم اللہ ،نہ آنا چاہیں تو انکی مرضی ہے، آصف زرداری

ویب ڈیسک
جمعرات, ۸ جولائی ۲۰۲۱

شیئر کریں

سابق صدر آصف علی زر داری نے کہاہے کہ میاں صاحب کو کوئی مشورہ نہیں دینگے ، آنا چاہیں تو بسم اللہ ،نہ آنا چاہیں تو انکی مرضی ہے ۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر صحافی نے آصف علی زر دار ی سے سوال کیاکہ میاں صاحب کو وطن واپسی کا مشورہ دیں گے؟ جس پر آصف علی زر داری نے کہاکہ ہم میاں صاحب کو کوئی مشورہ نہیں دیں گے،آنا چاہیں تو بسم اللہ نا آنا چاہیں تو انکی مرضی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ کشمیر انتخابات میں وہی ہوگا جو ہوتا آیا ہے۔صحافی نے سوال کیاکہ کشمیر میں کیا ہوتا آیا اور کشمیر میں تو آپکی بھی حکومت رہی۔ آصف علی زر داری نے جواب دیاکہ آپکو نہیں معلوم کہ کیا ہوتا آیا ہے؟ ، انہوںنے کہاکہ ہماری ایک پارٹی ہے،ہم پچاس ساٹھ سال سے کشمیر کے لیے لڑ رہے ہیں۔ صحافی نے سوال کیاکہ مزاحمت کی طرف جارہے ہیں یا مفاہمت کی طرف۔ جس پر آصف علی زر داری نے کہاکہ بلاول سے پوچھیں۔ایک سوال پر آصف علی زر داری نے کہاکہ میاں صاحب کا ڈومیسائل مجھ سے بہتر ہے۔ انہوںنے کہاکہ بلاول امریکا دورے پر نہیں بلکہ کانفرنس میں جارہے ہیں۔ صحافی نے سوال کیاکہ پی ٹی آئی حکومت کو کب تک دیکھ رہے ہیں؟ آصف علی زر داری نے کہاکہ پی ٹی آئی کی حکومت ہی کب ہے؟ انہوںنے کہاکہ کیا آپکو پی ٹی آئی کی حکومت نظر آتی ہے؟ صحافی نے سوال کیاکہ سلیکٹرز کو کوئی پیغام دیں گے؟ آصف زر داری نے جواب دیا کہ میں تمہارے ذریعے تھوڑی پیغام دونگا۔ صحافی نے سوال کیاکہ مطلب آپکے سلیکٹرز سے براہ راست رابطے ہیں؟۔آصف زرداری نے مسکراتے ہوئے جواب دیاکہ کیوں میں اس ملک میں نہیں رہتا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں