علی زیدی نے شوکت خانم کے 3ملین ڈالراپنے اکاؤنٹ میں ڈلوائے، سعیدغنی کاالزام
شیئر کریں
صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی نے الزام عائد کیا ہے کہ علی زیدی نے شوکت خانم کے 3 ملین ڈالر اپنے اکاؤنٹ میں منتقل کرائے، وہ رقم ہڑپنا چاہتے تھے۔ ان سے پوچھا جائے عمران خان کی فیملی کے کس فرد نے ان سے پیسے نکلوائے؟سعید غنی کا ترجمان سندھ حکومت اور عبدالقادر پٹیل کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ میں جو کہہ رہا ہوں، اسے ثابت کرونگا۔ امریکا میں شوکت خانم کے لیے چندہ اکٹھا ہوا تھا۔ علی زیدی نے تین ملین ڈالر اپنے اکاؤنٹ میں ڈلوائے تھے۔ان کا کہنا تھا کہ جے آئی ٹی میں کس نے کیا لکھا؟ اور کیوں لکھا، اس کا جواب تو میں نہیں دے سکتا۔ جے آئی ٹی کی تجاویز پر عملدرآمد ہو رہا۔ عزیر بلوچ کا آرمی ایکٹ کے تحت ٹرائل ہوا ہے۔سعید غنی نے حکومتی وزرا کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ بھارت سے پیسے لے کر کراچی میں دہشت گردی کرانے والوں کے خلاف ان کی زبان کو تالے کیوں لگ جاتے ہیں؟ سانحہ بلدیہ پر علی زیدی نے سوال نہیں کیے۔ کیا عمران خان جی ڈی اے سے پوچھیں گے کہ ذوالفقارمرزا سے کیا رشتہ ہے؟